Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق: داعش کی خفیہ سرنگ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے صوبہ دیالہ اور صلاح الدین کے سرحدی علاقے میں داعش کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کرلیا ہے۔

عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کمانڈر احمد التمیمی نے جعمے کو المعلومہ نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ  صوبہ دیالہ اور صلاح الدین کے درمیانی علاقے حاوی العظیم میں سیکورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران داعشی دہشت گردوں کی ایک خفیہ سرنگ کا پتہ لگایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت اس سرنگ کو دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کو جا بجا کرنے اور اسٹور کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ داعش کی اس خفیہ سرنگ سے تیرہ بمب، درجنوں ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور مختلف طرح کی بندوقیں برآمد ہوئی ہیں۔

عراق میں داعش کی شکست اور اس کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے  خفیہ جتھے صوبہ دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں روپوش ہیں  اور گاہے  بگاہے عراقی شہریوں اور سیکورٹی دستوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگس