Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۹ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی بربریت

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے بعد صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں ہوئیں اور صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صیہونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔

ٹیگس