Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ترکی میں عرب امارات کا جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار

ترکی نے متحدہ عرب امارات کے ایک جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اس جاسوس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی پاسپورٹ کے ذریعے کئی بار ترکی کا سفر کیا اور متحدہ عرب امارات کیلئے جاسوسی کرتا رہا۔

ترکی کے انٹیلی جنس ادارے نے نیز گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات کیلئے جاسوسی  کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا تھا کہ جس میں سے ایک جاسوس سعودی  صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

خیال رہے کہ واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ 59 سالہ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018 کو ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ اندر قتل کر کے ان کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے گئے تھے۔ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان سعودی شہری ہیں۔ اس قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوئے۔

اس لئے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات سعودی حکومت کے 'انتہائی اعلیٰ سطح' سے دیے گئے تھے ان کا اشارہ براہِ راست سعودی ولیعہد بن سلمان کی جانب تھا۔

ٹیگس