Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  • قطر میں افغانستان کا بے نتیجہ اجلاس

مذاکرات کے ایجنڈے پر پائے جانے والے اختلافات کے حل کے لئے حکومت افغانستان اور طالبان کے مذاکرات کاروں کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

طالبان کے مذاکرات کار گروپ کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ گروہ کے تین ارکان نے افغان حکومت کے مذاکرات کار گروپ کے تین ارکان سے، مذاکرات کے ایجنڈے پر پائے جانے والے اختلافات کے مسئلے پر گفتگو کی۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ ایک بار پھر اختلافی مسائل پر گفت و شنید ہوئی اور گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر زور دیا گیا تاکہ کوئی حتمی نتیجہ برآمد ہو سکے۔

افغان حکومت کے مذاکرات کار گروپ کے ترجمان نادر نادری نے بھی اس اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافی مسائل کے حل کے لئے گفتگو کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ مذاکرات ایسے حالات میں کئے جا رہے ہیں کہ افغانستان کے بیس سے زائد صوبوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نادری نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو افغان حکومت کا مذاکرات کار گروپ، مذاکرات پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

ٹیگس