Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اٹھارہ سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں (دہشتگردوں) نے اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان عامر عبد الرحیم صنوبر کو نابلس کے قریب گولی مار کر شہید کیا ہے۔

صیہونی دہشتگردوں نے اس فلسطینی نوجوان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد اسے رام اللہ میں ایک اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔ 

مقبوضہ بیت المقدس اور الخلیل میں بھی  فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں ایک فلسطینی جوان کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

گزشتہ دنوں بھی صیہونی دہشتگرد غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے تھے۔

ٹیگس