Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • مسجد الحرام کے دروازے سے ایک کار ٹکرائی

ایک نامعلوم شخص نے مسجد الحرام کے اطراف میں لگے تمام سکیورٹی بیریئرز کو توڑتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ اپنی کار مسجد الحرام کے ایک دروازے سے ٹکرا دی۔ ابھی تک اس واقعے کے محرکات اور شخص کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

 مکہ مکرمہ کی مقامی انتظامیہ کے  ترجمان سلطان الدوسری نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کی رات ایک تیزرفتار کار بے قابو ہو کر تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مسجد الحرام کے ایک جنوبی دروازے سے ٹکرا گئی ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ےہ کہ تیز رفتار کار پلاسٹیک کی روکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد کے دروازے سے جاٹکرائی

مکہ کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان سلطان الدوسری کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 مکہ مکرمہ کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارڈرائیور ایک سعودی شہری ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے کورٹ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

ٹیگس