Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • عراق میں پائپ لائن میں دھماکہ، پی کے کے نے لی ذمہ داری

کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے نے پائپ لائن دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

عراقی کردستان علاقے کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ پی کے کے نے ترکی جانے والی پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس پائپ لائن کے ذریعے کردستان سے ترکی تک خام تیل کی فراہمی ہوتی تھی۔ پی کے کے کے میڈیا سیلز اور ویب سائٹس نے اعلان کیا کہ پی کے کے نے جوابی کارروائی کی اور عراقی کردستان سے ترکی جانے والی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ عراقی کردستان کی حکومت نے دھماکے کے فورا بعد ترکی کے لئے تیل کی سپلائی کے مکمل رکنے کی اطلاع دی اور اس واقعے کی شدید مذمت کی۔

اربیل کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ بدھ کے روز ہوا تھا جس کے بعد تیل کی فراہمی مکمل طور پر رک گئی۔

کچھ ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ ڈرون طیارے کے ذریعے کیا گیا تھا۔

بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی صوبہ المثنی میں ایک تیل پائپ لائن میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے  جس کے بعد دیگر خبروں میں کہا گیا ہے  یہ دھماکا صوبے کی ایک گیس پائپ لائن میں ہوا ہے۔عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ صوبہ المثنی کے مسیعیدہ علاقے میں الحشدالشعبی کے اڈے کے قریب ہوا ہے ۔

ٹیگس