Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا حملہ پسپا

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے مشرقی صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کا حملہ پسپا کردیا۔

 عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی  کے جوانوں نے مشرقی صوبہ صلاح الدین کے العیث علاقے میں داعش دہشتگردوں کے حملوں اور دراندازی کو ناکام بنا دیا ۔ اس کارروائی میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

 اس سے قبل صوبہ الانبار میں الحشدالشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے اعلان کیا تھا کہ مغربی الانبار کے صحرائی علاقوں میں داعش دہشتگرد گروہ کی سپلائی لائنوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔

دہشتگرد گروہ داعش کے باقیات کے حملے بڑھنے کے بعد الحشدالشعبی نے حالیہ دو ہفتوں سے صوبہ دیالہ اور صوبہ الانبار میں کئی خصوصی آپریشن شروع کئے ہیں اور اب تک کئی اہم علاقوں میں امن و سیکورٹی قائم کرنے کے ساتھ ہی داعش کے اہم ٹھکانوں کو تباہ اور کئی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔  

 

ٹیگس