Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • اشرف غنی کی عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ملک کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کر کے طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایوان صدر میں جمعے کو ہونے والی ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی اور اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے ملک میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں بات چیت کی۔ طالبان کے بڑھتے ہوئے حملے ، کابل اور بعض دیگر شہروں میں ہونے والے دھماکے ، قطر مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل اور اس میں درپیش چیلنجوں ، قومی مصالحتی کونسل کے اراکین کا نامکمل ہونا ، مصالحتی کونسل کے سربراہ کا دورہ تہران اوراسلامی جمہوریہ کے حکام سے ان کی ملاقات ، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے اہم موضوعات تھے ۔

افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان کے حملوں میں شدت اور کابل یونیورسٹی پر ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملے سے افغان عوام ، اس ملک کے حکام اوراسلامی جمہوریہ ایران سمیت بہت سے ممالک میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جا رہا ہے ۔کابل یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پینتیس طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس