Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • یورپی وفد مقبوضہ فلسطین کے دورے پر، فلسطینیوں کا حال دل سنا

بعض یورپی ممالک کے نمائندوں نے غرب اردن کے " شمالی اغوار " علاقے میں فلسطینیوں کے تباہ شدہ مکانوں کے قریب جا کر اپنی آنکھوں سے صیہونی جرائم کا مشاہدہ کیا۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شمالی اغوار کے باشندوں نے اس علاقے میں صیہونیوں کے جرائم کی تفصیلات بیان کیں۔

 صیہونی فوجیوں نے ابھی حال ہی میں شمالی اغوار کے علاقے میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات اور ان کی مختلف تنصیبات کو ڈھا دیا ہے۔

صیہونی حکومت فلسطینیوں کے مکانوں کو ڈھا کر اور ان کی زمینوں پر یہودی کالونیاں تعمیر کر کے فلسطینی علاقوں کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل اور اسے صیہونی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مختلف فلسطینی علاقوں پر اس کا قبضہ ہوجائے ۔

بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر یہ تمام یہودی کالونیاں غیرقانونی ہیں۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسبمر دوہزار سولہ کو  قرارداد بائیس چونتیس منظور کر کے مقبوضہ زمینوں پر یہودی کالونیاں تعمیر کرنے کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

ٹیگس