Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  •  یمن، سعودی و اماراتی عناصر کے درمیان تصادم

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنگجوؤں کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حامیوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔

نیوز رپورٹوں کے مطابق سعودی حمایت یافتہ مفرور صدر منصور ہادی اور جنوب کی عبوری کونسل کے جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں متعدد سعودی نواز مارے گئے ہیں۔

رشیا ٹو ڈے نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ریاض اور ابوظہبی سے وابستہ عناصر " الطریہ" نامی علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف میدان ميں آگئے جس کے نتیجے میں منصور ہادی کے حامی چھے جنگجو ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئيں جب منصور ہادی سے وابستہ افراد نے توپخانے سے ابوظہبی سے وابستہ جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر گولہ باری شروع کی۔

اس سے قبل ابین نامی علاقے میں بھی متحدہ عرب امارات سے وابستہ عبوری کونسل کے افراد کی مفرور صدر منصور ہادی کے ایجنٹوں کے ساتھ ایک شدید جھڑپ کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان جھڑپوں کے دوران دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہلکے اور نیم بھاری ہتھیار استعمال کئے تھے۔

خیال رہے کہ یمن میں جارحیت میں مصروف آل سعود اور آل نہیان کے نمکخواروں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور اب تک ان جھڑپوں میں سیکڑوں عناصر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس