Nov ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • مجھے ہے حکم اذاں لا الہ اللہ

قرہ باغ کے شہر شوشا میں آذربائیجان کے فوجی جوان کی اذان اور نماز جماعت کی ویڈیو نے سوشل میڈيا پر دھوم مچا دی۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین قرہ باغ میں جنگ بندی کے بعد ایک مسجد میں فوجی جوان کی اذان سے شہر کی فضا گونج اٹھی۔

شوشا شہر میں 28 برس بعد مسجد میں اذان سنائی دی، جس کے بعد اہلکاروں نے وہاں باجماعت نماز ادا کی۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے کہ جس میں ایک باوردی سپاہی کو اذان دیتے اور چند فوجیوں کو مسجد کے اندر باجماعت نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ قرہ باغ کے شہر شوشا کو آرمینیا اور آذربائجان کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے دوران آزاد کرالیا گیا، مذکورہ شہر کی آزادی کے بعد آرمینیا نے آذربائیجان کے ساتھ روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخظ کر دئے۔

ٹیگس