Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • قیدیوں کے ساتھ آل سعود کا بہیمانہ سلوک

صنعا نے جنگی قیدیوں کے ساتھ سعودی اتحاد کے بہیمانہ طرز سلوک پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر کڑی تنقید کی ہے۔

یمن میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کے رکن احمد ابوحمرہ  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد جنگی اور عام قیدیوں کے ساتھ انتہائی وحشیانہ سلوک کر رہا ہے۔

احمد ابوحمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایسے مقامی قیدی جو خود ان کے لئے کام کرتے ہیں، ان کو بھی بڑی بے رحمی کے ساتھ ہلاک یا زخمی کر دیا جاتا ہے۔

احمد ابو حمرہ کے مطابق سعودی اتحاد سے وابستہ عناصر قیدیوں کو قتل کرنے کے بعد انہیں گاڑیوں سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹتے ہیں یا پلوں سے لٹکا دیتے ہیں۔

احمد ابو حمرہ نے بتایا ہے کہ سعودیوں نے عام یمنی شہریوں حتی حج و عمرہ پر جانے والے یمنیوں کو بھی گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالدیا ہے تاکہ قیدیوں کی تعداد کو زيادہ بتا سکیں۔

قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے رکن کے مطابق لاشوں کی بے حرمتی اور ان کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنا سعودی اتحاد کا معمول ہے اور سب کچھ عالمی برادری کی اطلاع میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور متعلقہ اداروں کو ثبوت و شواہد پیش کئے جانے کے باوجود یہ ادارے آل سعود کے جرائم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس