Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  •  میکرون ایک بار پھرہذیان بکنے لگے

فرانس کے صدر نے ایک بار پھر توہین آمیز خاکوں کا دفاع کیا ہے۔

صدر میکرون نے کہا کہ ہم اس وجہ سے کہ یہ خاکے بیرون ملک بحران پیدا ہونے کا باعث بنتے ہیں، آزادی بیان کی پالیسی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے توہین آمیز خاکوں کے مسئلے پر مسلمان عالم کا غم و غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے،  کہ امانوئل میکرون ایک بار پھر چارلی ہیبڈو کے اہانت آمیز خاکوں کی حمایت پر اتر آئے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ پیرس اس حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرے گا۔

یورپ میں آزادی بیان کی آڑ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین کی اجازت ہے لیکن ہولوکاسٹ کے موضوع پر تحقیق کرنے والے کو جیل میں ڈالدیا جاتا ہے۔

 

ٹیگس