Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • طالبان کی جنگ پسندی امن کی راہ میں رکاوٹ: افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کی جنگ پسندی کو قطر میں جاری امن مذاکرات کی کامیابی کی راہ میں اہم رکاوٹ قرار دیا ہے.

ہرات کے گورنر اور اعلیٰ فوجی افسران سے ایک ملاقات کے دوران افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ حکومت ملک میں امن قائم کرنا چاہتی ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ طالبان اب بھی جنگ سے ہاتھ اٹھانا نہیں چاہتے. صدر غنی نے کہا کہ افغان فوج طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں.

طالبان نے پچھلے چند ماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلح کارروائیاں تیز کر دی ہیں.

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بارہ ستمبر سے شروع ہونے والے مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہو گئے ہیں اور فریقین ابت تک کسی روڈ میپ پر متفق نہیں ہوسکے ہیں. 

ٹیگس