Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • بغداد کے الخضراء علاقے پر میزائل حملہ، ایک جاں بحق پانچ زخمی

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الخضراء علاقے پر میزائلی حملے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد پر سات میزائل فائر کئے گئے جس میں سے چار میزائل الخضراء علاقے (گرین زون) پر لگے۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ عام شہری زخمی ہوگئے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک میزائل ایک میڈیکل کامپلیکس کے پاس اور دوسرا الزورا پارک کے انٹری گیٹ پر آکر گرا جبکہ تیسرا میزائل آسمان میں ہی پھٹ گیا۔ عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی و انٹیلجنس ادارے اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

بغداد میں امریکی سفارتخانے اور عراق میں امریکی دہشتگردوں کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد چھاؤنیوں کو حالیہ مہینوں میں کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ٹیگس