Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran

شام میں صیہونی حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی مدد کی بات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

شام کے بحران کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت دہشت گرد گروہوں کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے۔

کبھی زخمی دہشت گردوں کا علاج اسرائیل میں ہوتا ہے اور کبھی ان کو پیشرفتہ اسلحوں سے مسلح کیا جاتا ہے۔

شام میں جب بھی دہشت گردوں شکست کے قریب ہوتے ہیں تو ان کے حوصلے بڑھانے کے لئے صیہونی دہشت گرد اپنے ساتھی دہشت گردوں کی حملے کرکے مدد کرتے ہیں۔

اس سے پہلے یہ خبر آئی تھی کہ شام کے دفاعی سسٹم نے بدھ کی علی الصبح دمشق کی فضا میں کئی متخاصم اہداف کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دمشق کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس واقعے کے کچھ ہی دیر بعد مقامی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ صورتحال کنٹرول ميں ہے، شام کے خلاف صیہونی حکومت کا حملہ روک دیا گیا ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا کہا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے مقامی عرب اور مغربی اتحادی، متحارب تکفیری گروہوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

شام کی فوج نے تکفیری دہشت گردوں سے اسلحے اور گولہ بارود کی متعدد کھیپیں پکڑی ہیں جو اسرائیل سے بھیجی گئيں تھيں۔ 

ٹیگس