Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی طبی دہشتگردی

غاصب صیہونی ٹولے نے عالمی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دور میں بھی دواؤں اور طبی آلات کی غزہ منتقلی پر پابندی لگ ادی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیونی حکام نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کو آکسیجن مشینوں اور دیگر طبی آلات کی منتقلی پر پابندی ہے اور جب تک اسرائیلی قیدی کو رہا نہیں کر دیا جاتا غزہ میں کسی قسم کی کوئی مفاہمت اور سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے بھی غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لئے عالمی برادری، دنیائے عرب اور مسلمانان عالم کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مشرق وسطی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر نکولائی ملادینوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ اور غرب اردن کے جاری محاصرے نے ان علاقوں میں کورونا وائرس کے مقابلے کو مزید سخت بنا دیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ میں اب تک بارہ ہزار اکہتر افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے چوّن افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹیگس