Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ہم حزب اللہ کے قدرداں ہیں: لبنانی وزیر خارجہ

لبنان کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسکی قدردانی کی ہے۔

لبنان کے وزیر خارجہ شربل وہبہ نے کہا ہے کہ لبنان کی حکومت اور عوام حزب اللہ کی خدمات کو نظر انداز نہيں کر سکتے۔

شربل وہبہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کا کردار قابل قدر ہے اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لبنان  کے وزير خارجہ نے بیروت میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے کردار کو قابل قدر سمجھتے ہیں اور لبنانی حکومت اور عوام حزب اللہ لبنان کے قدرداں ہیں۔

لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردوں کو شکست دینے میں حزب اللہ لبنان نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہم شام کی سرحدوں سے دہشت گردوں کو لبنان میں داخل ہونے سے روکنے میں حزب اللہ کے جوانوں کی جانفشانیوں کے مرہون منت ہیں۔

 لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر نے لبنان کے سابق وزير خارجہ جبران باسل کے خلاف امریکی پابندیوں کے تعلق سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے۔ امریکہ نے حال ہی میں لبنان کے سابق وزیر خارجہ جبران باسل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس