Nov ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • افغان فلم انڈسٹری میں خواتین کے رجحان میں اضافہ

افغان خواتین میں فلم انڈسٹری کی جانب رجحان میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔

چھٹے ہرات وومن فلم فیسٹول کی جیوری ٹیم کی رکن اور معروف خاتون ایرانی ہدایت کار نرگس آبیاری نے کہا ہے کہ افغان نوجوانوں اور خاص طور سے خواتین کی بڑی تعداد فلم انڈسٹری کی جانب مائل ہو رہی ہے۔
 انہوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان ثقافتی اور لسانی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان فلم سازوں کی کم دورانئے، طویل دورانئے اور دستاویزی فلموں کو دکھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے ٹیلی ویژن چینل اپنے فلم سازوں کی بنائی ہوئی فلموں کی نمائش کا خصوصی اہتمام کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ چھٹا ہرات وومن فلم فیسٹیول سولہ سے انیس نومبر تک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد کیا گیا جس میں درجنوں منتخب فلموں کی نمائش کی گئی ہے۔
فیسٹول کے دوران سعید روستائی کی بنائی ہوئی فلم  صرف ساڑھے چھے میٹر کو طویل دورانیے کی بہترین کہانی کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 افغانستان میں وومن سینیما انڈسٹری کا فروغ ہرات وومن فلم فیسٹیول کا اہم ترین مقصد ہے۔
 ہرات وومن فلم فیسٹیول میں ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کی تین ہزار فلمیں شریک تھیں۔

ٹیگس