Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • انصار اللہ کا سعودی عرب کو مشورہ، امریکہ سے نیا دفاعی سسٹم خرید لو

یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب جب تک ملک کے خلاف جنگ کرتا رہے گا اس وقت تک سعودی اہداف پر حملے جاری رہیں گے۔

 یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ملت یمن جارحین کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور سعودی حملوں میں جتنا اضافہ ہوگا اتنا ہی عوام کی استقامت و پائداری بھی بڑھے گی۔ 

محمد علی الحوثی نے واضح کیا کہ جس میزائل نے سعودی عرب کی آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا وہ سو فیصد یمنی ساخت کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی میزائل جس نے سعودی عرب کے دفاعی سسٹم کو بھی چکما دے دیا اس نے سعودی حکام کو یہ پیغام دیا ہے کہ دوبارہ امریکہ جاؤ اور نیا فضائی دفاعی نظام خریدو۔ 

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیتوں کے جواب میں پیر کو " قدس دو "  نوعیت کے ایک میزائل سے سعودی شہر جدہ میں آرامکو آئل کمپنی کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔ 

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ  ہی اس ملک  کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔۔

ٹیگس