Dec ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • فوج اور حشد الشعبی کا داعش کے خلاف بڑا آپریشن شروع

عراق کے صوبے الانبار سے دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے فوج اور حشد الشعبی کا مشترکہ آپریشن شروع ہو گیا ہے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور عراقی فوج  نے صوبہ الانبار میں ایک بڑی فوجی کارروائی شروع کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق سد مدیسیس، وادی الضایع، الکعرة، بنیان سحالی اورالمناخ کے علاقوں  کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک و صاف کردیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک  آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

در ایں اثناء عراق کی پولیس نے صوبہ نینوا سے داعش کے ایک سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

ٹیگس