Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • افغانستان کا پاکستان پر الزام

حکومت افغاستان نے ملک میں جاری بدامنی اور دھماکوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔

کابل میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے اور میگنیٹک بم کے دھماکوں کے پے در پے واقعات کے بعد، افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے دعوی کیا ہے کہ ان بموں کی تیاری میں پاکستان نے طالبان کی مدد کی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں بارہا اس موضوع کو اٹھایا جا چکا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ رواں سال کے دوران بیس ہزار ٹن امونیم نائٹریٹ طالبان کو فراہم کیا گیا ہے جس میں سے ہر ایک ہزار ٹن مواد کے ذریعے پچاس بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے افغان نائب صدر کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں پچھلے چند روز کے دوران متعدد دہشت گردانہ حملے اور بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس