Dec ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا بہترین ذریعہ استقامت ہے: فلسطینی رہنما

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے نقطہ نظر سے استقامت، غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت سینچری ڈیل یا شیطانی معاملے کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے منصوبے پر عمل کر کے فلسطینی امنگوں کو نابود کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب فلسطین کے وجود کو ہی خطرے کا سامنا ہے غاصبوں کے مقابلے میں استقامت اور جدوجہد کے لئے ایک اسٹریٹیجک سمجھوتے کی ضرورت ہے۔

تحریک حماس نے ہفتے کے روز بھی خبردار کیا تھا کہ غاصب صیہونی، تعلقات کی استواری کو بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف جارحانہ اقدامات میں مزید تیزی لانے کے لئے استعمال کریں گے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے ٹرمپ کے دباؤ کے بعد اب تک کئی عرب ممالک منجملہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے سمجھوتے طے کر چکے ہیں۔

ٹیگس