Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی نے عراق کے نظام کو مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا: ہادی العامری

عراق میں الفتح اتحاد کے سربراہ نے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی، دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراق کے ساتھ کھڑے رہے اور اس ملک کی مضبوطی میں انھوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

ہادی العامری نے سنیچر کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور عراقی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم شہید سلیمانی اور المہندس کی بات کرتے ہیں تو استقامت کی چالیس سالہ طولانی تاریخ کی بات کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان دو عزیز بھائيوں نے عراقی نظام کے استحکام اور غاصبوں نیز دہشت گردی سے مقابلے میں بڑا اہم اور نمایاں کردار ادا کیا۔

عراق کے الفتح اتحاد کے سربراہ نے کہا کہ عراق کے دشوار حالات میں صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہی تھا جو اس کے ساتھ کھڑا ہوا اور اس نے داعش کے دہشت گرد گروہ سے جنگ میں ہماری قوم کی مدد اور حمایت کی۔ ہادی العامری نے کہا کہ ہمیں عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کی سنجیدگي سے کوشش کرنی چاہیے اور جب تک یہ فوجی باہر نہیں نکلیں گے، عراق میں ثبات و استحکام قائم نہیں ہوگا اور اس کی مشکلیں بڑھتی رہیں گي۔

ٹیگس