Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • جلد از جلد امریکیوں کو نکالا جائے، امریکہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے: عراقی تنظیمیں

عراق کے سیاسی دھڑنے حکومت قانون نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے انخلاء سے مشرق وسطی کا سب سے بڑا بحران ختم ہو جائے گا۔

عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون دھڑے کے رکن رعد الماس نے کہا ہے کہ عراقی حکومت کو چاہئے کہ انتخابات سے پہلے ملک سے امریکی فوجیوں (دہشتگردوں) کے انخلاء کے بل پر تیزی سے عمل درآمد شروع کر دے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی سبھی قومی پارٹیاں ملک میں امریکی فوجی موجودگی کے خطرے سے واقف ہیں اور امریکی فوجی، سیکورٹی ایجنسیوں اور الحشد الشعبی کے دسیوں جوانوں خاص طور سے فاتح کمانڈروں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سردار محاذ استقامت سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابومہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے باہر نکلنے کے بل کو منظوری دے دی تھی۔

عراقی حکام اورعوام بھی مختلف مواقع پر پارلیمنٹ کے منظورشدہ بل پر عمل درآمد کے تناظر میں عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا پر زور دیتے رہے ہیں۔

اس درمیان عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اپنے کمانڈروں کا نام امریکہ کے ذریعے بلیک لسٹ کئے جانے کو دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنے والے گروہوں کے ساتھ واشنگٹن کی دشمنی کا تسلسل قرار دیا۔ الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں نائب سربراہ جنرل ابو فدک المحمداوی کو امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

بیان میں آیا ہے کہ امریکہ، داعش اور دیگر تمام دہشتگرد گروہوں کا قلع قمع کرنے اور ان کے خاتمے میں کردار ادا کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

عراق کی عصائب اہل الحق تحریک نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی کہ جس نے دہشتگردی کو دھول چٹائی اور اسے شکست سے دوچار کیا ہے، دہشتگردی کو جنم دینے والوں کی حقیرانہ پابندیوں کو کوئی اہمیت نہیں دے گی۔ تحریک عصائب اہل الحق کے ترجمان جواد اطلیباوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اگر امریکہ کی شرپسند حکومت سمجھتی ہے کہ وہ الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض اور نائب سربراہ ابو فدک المحمداوی پر پابندیاں عائد کر کے الحشد الشعبی کو کمزور کر دے گی تو اسے جان لینا چاہئے کہ یہ اس کا خیال خام اور گمان باطل ہے۔

ٹیگس