Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی نامہ نگار، محمد حسن حسینی
    ایرانی نامہ نگار، محمد حسن حسینی

شام کے وزیر اطلاعات نے اپنے ملک میں حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ اور ایرانی صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے-

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات عمران الزعبی نے دمشق میں ایران کے سفیر محمد شیبانی کے ساتھ شام میں زخمی ہونے والے ایرانی صحافی اور نامہ نگار محمد حسن حسینی سے ملاقات کی- شام کے وزیر اطلاعات نے اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے ذرا‏ئع ابلاغ اور ایرانی نامہ نگاروں کی کارکردگی کو سراہا-

عمران الزعبی نے کہا کہ حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ اور ایرانی نامہ نگار، رائے عامہ تک حقائق پہنچانے اور لوگوں کو دشمن کے ذرائع ابلاغ کی گمراہ کن خبروں اور جھوٹی رپورٹوں سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں- عمران الزعبی نے مزید کہا کہ شامی ذرائع ابلاغ، ایرانی صحافیوں کی قربانیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوامی اور سرکاری موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

عمران الزعبی نے کہا کہ شام اور ایران کے ذرائع ابلاغ، اسرائیلی دشمن اور مشرق وسطی کے علاقے میں تکفیریوں کی یلغار کے مقابلے میں متحد ہیں-

اس ملاقات میں شام میں ایران کے سفیر محمد شیبانی نے کہا کہ علاقے بالخصوص شام میں ہونے والی جنگ، صرف عسکری جنگ نہیں ہے بلکہ یہ جنگ ثقافتی، تہذیبی، صحافتی، اقتصادی، سیاسی اور فوجی تمام میدانوں میں لڑی جا رہی ہے -

اس موقع پر ایران کے زخمی نامہ نگار نے بھی شام کے حقائق کو آشکار کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شامی ذرائع ابلاغ، جاں فشانی میں آگے آگے ہیں اور اپنے شہداء سے قوت و توانائی حاصل کرتے ہیں-

ٹیگس