Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات میں جنگ یمن کے خلاف مظاہرہ
    متحدہ عرب امارات میں جنگ یمن کے خلاف مظاہرہ

متحدہ عرب امارات کے عوام نے جنگ یمن میں اپنے ملک کے شامل ہونے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

الاتجاہ پریس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عوام نے پہلی بار بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کر کے، اپنے ملک کے حکام سے یمن میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

متحدہ عرب امارات کے عوام نے جنگ یمن میں اس ملک کی فوج بھیجنے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آل نہیان خاندان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے-
 متحدہ عرب امارات کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنے ملک کی فضائی ، بحری اور بری فوج کے کمانڈروں سے جنگ یمن اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر ان کی خاموشی پر نکتہ چینی کی ہے-

 متحدہ عرب امارات کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اس ملک کے فوجی یمن بھیجے جانے پر تنقید کی ہے اور صوبہ مارب کے صافر فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متحدہ عرب امارات کے دسیوں فوجیوں کی ہلاکت کے پییش نظر اس دن کو جمعہ سیاہ ، قرار دیا ہے-

 یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان کے بقول صوبہ مارب کے صافر فوجی اڈے پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں متحدہ عرب امارات کے پچھتر فوجی ہلاک ہوئے ہیں-
 دوسری طرف عوام کی جانب سے جنگ یمن میں متحدہ عرب امارات کے شامل ہونے کی مخالفت کے باوجود ابوظہبی کے ولی عھد محمد بن زاید نے کہا ہے کہ بقول ان کے جب تک یمن میں امن و استحکام بحال نہیں ہو جاتا اس وقت تک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا -

ٹیگس