Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • شام کے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک
    شام کے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں ہونے والے فوج کے حملوں میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

اطلاعات کے مطابق شام کے فوجی دستوں نے جنوب مغربی صوبے قنیطرہ کے شمال مشرق میں واقع جبہۃ النصرہ گروہ کے دہشت گردوں کے اہم مراکز پر شدید حملے کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں کئی علاقوں میں بھی شامی فوج نے کارروائی کرکے ستائیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- ہلاک شدگان میں چچنیا کا بھی ایک دہشت گرد شامل ہے-

ادھرشامی فوج نے حزب اللہ لبنان کے تعاون سے الزبدانی شہر کے نواحی علاقے دلاسی اوراس کے اطراف کی متعدد عمارتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-
 دریں اثنا توحید عربی پارٹی کے سربراہ ویام وہاب نے بتایا ہے کہ شام کے جنوبی شہر سویدا پر شامی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

ٹیگس