Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۵ Asia/Tehran
  • سید ابراہیم امین السید، حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ
    سید ابراہیم امین السید، حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ

حزب اللہ لبنان نے علاقے کے حالات کے سلسلے میں تمام لبنانیوں سے ہوشیاری سے کام لینے پر تاکید کی ہے-

العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین السید نے بعض اعتراضات کے باوجود ملک میں قومی مذاکرات کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات سے مشترکہ نکات تک پہنچ سکتے ہیں-

امین السید نے مزید کہا کہ لبنان میں قبائلی نظام کی تبدیلی کے لئے سب کی کارکردگی میں بہتری ضروری ہے تاکہ بحرانوں کے بڑھنے کے باعث، مسائل کا حل مزید مشکل اور حالات مزید بحرانی نہ ہوں- حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ تمام لبنانیوں کو اپنے ملک کو جو اقتصادی، سماجی اور ترقی کے مسائل کا شکار ہے، علاقے کے حالات سے متاثر ہونے سے بچانے کے لئے ہوشیاری اور استقامت و پائیداری سے کام لینا چاہئے-

امین السید نے لبنان کی آزاد قومی پارٹی کے سربراہ میشل عون کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض لبنانی یہ خیال کرتے ہیں کہ میشل عون کے صدارتی امیدوار ہونے سے ملک کا بحران بڑھ جائے گا لیکن حزب اللہ، کا خیال ہے کہ بحران کے حل کا ایک راستہ ، صدارتی انتخابات میں میشل عون کا حصہ لینا ہے-

ٹیگس