Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو نئی تحریک انتفاضہ کا سامنا کرنا پڑے گا،فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ
    اسرائیل کو نئی تحریک انتفاضہ کا سامنا کرنا پڑے گا،فلسطینی اتھارٹی کا انتباہ

خود مختار فلسطینی اتنظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز کے بابت اسرائیل کو سخت خبردار کیا ہے۔

پیریس میں صدر فرانسوا اولینڈ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نئی تحریک انتفاضہ کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس کی صورتحال خطرناک شکل اختیار کرتی جارہی ہے اور فلسطینی اتھارٹی نہیں چاہتی کہ یہ صورتحال کسی اور تحریک انتفاضہ پر متنج ہو۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف شدید جنگ شروع کر رکھی ہے۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

قابل ذکر ہے پچھلے کئی ہفتوں سے مسجدالاقصی پر صیہونی فوجی مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ اس دوران فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کو صیہونی فوجیوں نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

ٹیگس