شام میں داعش کے سرغنہ کی ہلاکت
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
شام کی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کردیا ہے۔
النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی نژاد داعش سرغنہ عمر ترکی السالم الحمدان جو اس گروہ کے سیکورٹی امور کا سربراہ تھاشامی فوج اور داعش دہشت گرد گروہ کے درمیان دیرالزور کے فوجی اڈے کے قریب ہونے والی جھڑپوں کے دوران اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا-رپورٹ کے مطابق شمال مغربی شام کے صوبہ حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-
ایک اور رپورٹ کے مطابق روس کے لڑاکا طیاروں نے لاذقیہ کے مضافات میں دہشت گرد گروہ النصرہ محاذ کے اڈوں پر بمباری کی ہے ابھی تک اس بمباری میں دہشت گردوں کو پہنچنے والے جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں-
تقریبا پانچ برس قبل جب شام میں حکومت کے سیاسی مخالفین بشاراسد کی قانونی حکومت کی برطرفی کے مطالبے کو لے کر مظاہرے کررہے تھے، دہشت گردوں نے شام کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ملک میں داخل ہوکر بدترین وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں شامی باشندے ہلاک اور زخمی جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئےہیں-