Oct ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ملت یمن سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گی: حسن نصراللہ
    ملت یمن سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گی: حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ملت یمن سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گی۔

حزب اللہ لبنان کےسیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایران کے ٹی وی چینل الاھواز سے بات چیت میں یمن کے عوام کے خلاف آل سعود حکومت کے مظالم اور جرائم کے بارے میں بین الاقوامی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ملت یمن سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکے گی۔


سید حسن نصر اللہ نے یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کے مقصد سے یمن پر سعودی عرب کے وسیع حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں عالمی برادری کو یمن میں سعودی حکومت کے جرائم سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سات مہینے کے دوران ملت یمن کی عظیم مزاحمت نے ثابت کر دیا ہے کہ ملت یمن نے تمام تر دباؤ کے باوجود اپنا راستہ چن لیا ہے اور سعودی حکومت کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہو گی۔


حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شام کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج ملت شام کے لیے یہ حقیقت پوری طرح عیاں ہو چکی ہے کہ جمہوریت شام میں دشمنوں کا ہدف و مقصد نہیں ہے بلکہ اس سازش کا مقصد شام میں تکفیری صیہونی گروہ داعش کا وحشیانہ اور مکروہ نمونہ قائم کرنا ہے۔


سید حسن نصر اللہ نے اپنے انٹرویو میں علاقے اور دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی اہم پوزیشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کا ایک پرامن ترین ملک ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں اس کا ایک اہم مقام ہے۔

ٹیگس