Oct ۰۹, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملے، درجنوں عام شہری شہید اور زخمی
    یمن پر سعودی حکومت کے وحشیانہ حملے، درجنوں عام شہری شہید اور زخمی

یمن پرسعودی حکومت کے تازہ وحشیانہ حملوں میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو صوبہ تعز کے الحنیشیہ عنین نامی علاقے پر سعودی بمباری میں ایک ہی کنبے کے چودہ افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں اس کنبے کی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح میدی نامی قصبے کے الخضرا نامی علاقے اور صوبہ حجہ کے شہر حرض کے بنی حداد العتنہ نامی علاقے پر بھی شدید بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں بھی کم سے کم ایک شہری شہید اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
ادھر المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ صعدہ کے الحیدان نامی علاقے پر سعودی بمباری میں کم سے کم چھے عام شہری شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے جمعے کو الحدیدہ کے علاقے الحک پر بھی شدید بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں کم سے کم ایک بچہ اور چار دیگر افراد زخمی ہوگئے۔


دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جوابی حملوں میں سعودی فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے صوبہ جیزان میں ایک سعودی فوجی اڈے پر حملے میں ایک بلڈوزر اور متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔ اس حملے میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔


یمنی افواج نے اسی طرح نجران میں خباش نامی سعودی فوجی مرکز پر بھی حملہ کیا ہے۔ یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اسی طرح سعودی عرب کے صوبہ العسیر کے علاقے الربوعہ میں سعودی فوجیوں کی پش قدمی کو روکتے ہوئے انھیں کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔


یمنی افواج نے اسی طرح باب المندب میں ایک اور سعودی حملے کو پسپا کردیا ہے۔ سعودی فوجیوں نے بھاری اسلحے سے لیس جنگی بحری جہازوں کے ساتھ باب المندب پر حملہ کیا تھا لیکن یمنی افواج کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد انہیں پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

ٹیگس