Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی عالمی سلامتی کی نابودی کے مترادف ہے۔ شام
    دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی عالمی سلامتی کی نابودی کے مترادف ہے۔ شام

اقوام متحد میں شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے دہشت گردوں کی اسلحہ جاتی حمایت کو عالمی امن و سلامتی کی نابودی کے مترادف قرار دیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار جعفری نے کہا ہے کہ اسلحہ کی اسمگلنگ کی تحقیقات سے اس بات کی نشاندھی ہوتی ہے کہ بعض ممالک دیگر ملکوں کو غیر مستحکم کرنے لیے دہشت گرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شام تقریبا ساڑھے چار سال سے داعش ،جبہت النصرہ اور جیش الفتح سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں سے جنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ اپنے حامیوں کی نیابت میں شام کی حکومت اور عوام کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان کی مسلسل مالی اور اسحلہ جاتی حمایت کی جارہی ہے۔


اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے یہ بات زور دیکر کہی کہ شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیاروں سمیت ہر قسم کے مہلک ہتھیار ان ممالک کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں جو اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل کے رکن ہیں۔


بشار جعفری نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک ترک اسلحہ اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے منظور ہونے والی قرار دادوں کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی، ترک اسلحہ ، عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پیھلاؤ پر بابندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں عالمی ادارے کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگس