Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • لبنان پر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیاروں کو روس کا انتباہ
    لبنان پر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیاروں کو روس کا انتباہ

روس نے لبنان کی فضائی حدود میں پروازکرنے والے اسرائیلی جنگی طیاروں کو انتباہ دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ روسی فوج نے شام اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں روسی فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کو انتباہ دیا جس کے بعد وہ واپس اپنے اڈوں کو لوٹ گئے -

دوسری جانب لبنان کے اخبار السفیر نے لکھا ہے کہ روس نے یہ انتباہ اس وقت دیا جب دوہفتے قبل روسی ریڈار نے شام اور لبنان کی سرحدوں پر اپنے زیرکنٹرول علاقوں میں ایک اسرائیلی جنگی طیارے کی شناخت کی -

روسی فوج نے فورا اسرائیلی طیارے کو انتباہ دیا اور اس کا راستہ روک دیا -

روسی فوج نے اس کے بعد اسرائیل کو واضح پیغام بھیجوادیا کہ وہ روس کے زیرکنٹرول فضائی علاقوں میں اپنے طیاروں کو پرواز کی اجازت نہ دے -

ٹیگس