Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • جب تک حزب اللہ ہے دشمن کو امان نہیں ملے گی، حسن نصراللہ
    جب تک حزب اللہ ہے دشمن کو امان نہیں ملے گی، حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک تحریک مزاحمت حزب اللہ زندہ ہے ، دشمن کو چین نصیب نہیں ہوسکتا۔

حزب اللہ کے سرابراہ سید حسن نصراللہ نے اتوار کو تحریک مزاحمت کے سپاہیوں کی دلاوری اور فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مزاحمت اپنے سپاہیوں اور کمانڈروں کی شہادت کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ فلسطین کے حالات اور صیہونی فوجیوں کی تازہ جارحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے تمام فلسطینی فریقوں سے اپیل کی کہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف انتفاضہ قدس اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں ۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کہ سرزمین فلسطین سے غاصب صیہونیوں کا قبضہ ختم کرنے کی واحد راہ مزاحمت ہے کہا کہ فلسطین کی نئی نسل مسجدالاقصی، اور اپنی مزاحمت پر یقین رکھتی ہے اور ہاتھوں میں چاقو لے کے ٹینکوں اور اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

انھوں نے مشرق وسطی میں تکفیریوں کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش اور دیگر انتہا پسند دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں مجاہدین کی پائیداری نہ ہوتی تو آج اس علاقے کی حالت اس سے بھی بدتر ہوتی ۔

ٹیگس