Oct ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • شامی حکومت نے شام میں ہرطرح کی فوجی مداخلت کی بابت قطر کو خبردار کر دیا
    شامی حکومت نے شام میں ہرطرح کی فوجی مداخلت کی بابت قطر کو خبردار کر دیا

شام کی حکومت نے شام میں ہرطرح کی فوجی مداخلت کی بابت قطر کو خبردار کیا ہے۔

شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقداد نے قطر کے وزیرخارجہ کے شام میں فوجی مداخلت پر مبنی بیان کے جواب میں کہا ہے کہ شام، سعودی عرب، ترکی اور قطر جیسے ملکوں کے لئے ترنوالہ نہیں ہے-

شام کے نائب وزیرخارجہ نے خبردار کیا کہ اگر قطر شام کے اندر فوجی مداخلت کرے گا تو شام اس کو براہ راست دشمنی کے طور پر دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ اگر ہم پرحملہ کیا گیا تو ہمارا جواب بہت سخت ہوگا-

شام کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ شام میں جاری بحران میں ترکی، سعودی عرب اور قطر کا کردار سب پر واضح ہے-

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ان حکومتوں کے مقابلے میں جو دہشت گردوں اور قاتلوں کی حمایت کررہی ہیں اپنے قانونی دفاع کو جاری رکھے گا-

انہوں نے کہا کہ شام کو عالمی قوانین کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں اپنا دفاع کرتا رہے-

واضح رہے کہ قطر کے وزیرخارجہ نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ضرورت ہوئی تو قطر ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر شام میں فوجی کارروائی سے دریغ نہیں کرے گا–

ٹیگس