Nov ۰۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، علی جنّتی
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، علی جنّتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران نے بیت المقدس کے اسلامی تشخص اور فلسطین کے دفاع اور قرآن کریم اور سنّت نبوی کی ترویج کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔

اسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت وارشاد اسلامی علی جنّتی نے پیر کے دن عمان کے دارالحکومت مسقط میں بلائے جانے والے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے ثقافت کے نویں اجلاس میں کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز سے ہی ہمیشہ اسلامی ممالک اوراقوام کے درمیان اتحاد کی برقراری کی کوشش کی ہے۔


علی جنّتی نے مزید کہا کہ اسلام دشمنوں نے ہمیشہ تفرقہ پھیلانے، خرافات کو ترویج دینے، اسلامی دنیا کو پسماندہ رکھنے، قبائلی اور فرقہ وارانہ تعصبات کو ہوا دینے اور تشدد پھیلانے کی کوشش کی اور ایسی  صورتحال میں اسلامی ممالک  کا باہمی تعاون نہ صرف ایک آپشن بلکہ  ایک ضرورت ہے۔



ٹیگس