Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • حملہ آوروں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری ہیں
    حملہ آوروں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیاں جاری ہیں

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں سعودی ایجنٹوں کو شکست اور صوبہ جوف میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المیسرہ ٹی وی کے مطابق صوبہ جوف کی البنات فوجی چھاونی پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے راکٹ حملوں میں درجنوں سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ تعز کے علاقے الوازعیہ پر سعودی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سعودی دہشت گردوں نے اس علاقے پر چار طرف سے حملہ کیا تھا تاہم انہیں بھاری جانی نقصان اٹھاتے ہوئے پسپائی پر مجبور ہونا پڑا۔

صوبہ تعز کے مغربی محاذ پر یمنی فوج اور سعود عرب کے زر خرید ایجنٹوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے جوانوں کے حملے کے بعد سعودی فوجی اپنا اڈہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

میڈل ایسٹ پنورما کے مطابق سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سرحدی علاقوں میں قائم متعدد سعودی چیک پوسٹوں اور اڈوں کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اپنا اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران میں واقع السدیس اور بریالین نامی فوجی اڈوں پر بھی میزائیل برسائے ہیں جس میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک ہوگئے۔

یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے علاقوں جیزان ، عسیر اور نجران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن پر جارحیت بند نہیں کر دیتے۔

ٹیگس