Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر ا‏عظم بنیامین نتن یاہو
    صیہونی وزیر ا‏عظم بنیامین نتن یاہو

صیہونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو اس بات کا مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ جدھر چاہیں گولی چلا سکتے ہیں-

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر ا‏عظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کے روز قدس اور بیت لحم کے درمیان واقع صیہونی علاقے گوش عتصیون میں کہا کہ ہم جہاں بھی چاہیں حملہ کرسکتے ہیں اور فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر گرفتار کرسکتے ہیں اور جس طرف بھی چاہیں گولی چلا سکتے ہیں اور اس سلسلے میں ہمارے فوجیوں کے لئے کوئی روک ٹوک بھی نہیں ہے-
یہ ایسی حالت میں ہےکہ اسرائیلی فوجیوں نے پیر کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے تین کو شہید کردیا- فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں میں، رواں سال اکتوبر کے مہینے سے اب تک سو فلسیطینی شہید ہوچکے ہیں- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں فلسطین میں نئی تحریک انتفاضہ کا آغاز ہوا ہے-

ٹیگس