Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے
    فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے شہر الخلیل پر حملہ کرکے کم از کم سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت نے بھی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں شہر الخلیل میں حرم ابراہیمی کے قریب صیہونی آبادکاروں کی ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقے، اکتوبر ماہ کے آغاز سے مسجدالاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کے سلسلے میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاج کا میدان بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس