Dec ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • شام کے صدر کا دہشت گردی کی حمایت روکنے کا مطالبہ
    شام کے صدر کا دہشت گردی کی حمایت روکنے کا مطالبہ

شام کے صدر نے عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت روکنے کا مطالبہ کیا ہے-

شام کے صدر نے جمہوریہ چک کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و سیکورٹی قائم کرنے کے لئے فرانس، برطانیہ ، امریکہ اور عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور قطر کو دہشت گردوں کی حمایت بند کرنا چاہئے اور دہشت گردوں کو ترکی کے راستے شام بھیجے جانے کا سلسلہ روکنا چاہئے-

شام کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف اتحاد کی تشکیل پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں کر سکتے-

شام کے صدر بشار اسد نے روسی طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر روس کے حالیہ حملوں اور طاقت کا توازن دمشق حکومت کے حق میں تبدیل ہو جانے کا مطلب ترک وزیراعظم کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہے اور اسی بنا پر وہ شام میں موجود دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھ کر اس ملک میں ہر طرح کی کامیابی روکنا چاہتے ہیں -

شام کے صدر نے دہشت گرد عناصر کے یورپی ممالک میں داخل ہو جانے کو ایک حقیقت قرار دیا اور تاکید کی کہ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے ویڈیو اور تصویروں پرایک نظر ڈال کر آسانی سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ بعض دہشت گرد جنھوں نے شام میں قتل عام شروع کر رکھا ہے، عام شہری کی حیثیت سے یورپ میں داخل ہو چکے ہیں-

ٹیگس