Dec ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ترک صدر کا بیٹا بلال اردوغان
    ترک صدر کا بیٹا بلال اردوغان

جرمن اخبار کے مطابق ترک صدر کا بیٹا داعش کا وزیر پٹرولیم ہے۔

جرمنی کے ایک اخبار نے داعش کے ہاتھوں شام کے تیل کی چوری اور اسمگلنگ کے بارے میں لکھا ہے کہ ترک صدر کا بیٹا بلال، داعش کا وزیر پٹرولیم ہے۔

جرمن اخبار ہاندلز بلات نے ترکی کے ہاتھوں داعش کے چوری کے تیل کی تجارت کے بارے میں روس کے ثبوت و شواہد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ترک صدر کے بیٹے بلال اردوغان نے اگرچہ خود کو صاف ستھرا ظاہر کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن اس کا ماضی سیاہ کارناموں سے بھرا ہے اور اس سے روس کا یہ دعوی صحیح معلوم ہوتا ہے کہ ترکی سستے داموں داعش کا چوری کیا ہوا تیل خریدتا ہے۔

اس جرمن اخبار نے اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے کہ داعش کے چوری کے تیل کی اسمگلنگ میں ترک صدر کا بیٹا ملوث ہے شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی کے بیانات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔ عمران الزعبی نے کہا ہے کہ داعش کا چوری کا تیل ترک صدر کے بیٹے کی کمپنی کے ٹینکروں سے ترکی منتقل ہوتا ہے۔

ٹیگس