Dec ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • داعش نے جنوبی دمشق کے حمص شہر میں محلے میں سنیچر کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے-
    داعش نے جنوبی دمشق کے حمص شہر میں محلے میں سنیچر کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے-

شام کے صوبہ حمص میں سنیچر کو ہونے والے دھشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ داعش نے جنوبی دمشق کے حمص شہر میں واقع الزہرا محلے میں سنیچر کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے- حمص میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور سو زخمی ہو گئے تھے- 

درایں اثنا شام کے الاخباریہ ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے سنیچر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام حمص اور حسکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکوں کے بارے میں دو خطوط روانہ کئے ہیں - شام کی وزارت خارجہ کے خط میں آیا ہے کہ ان جرائم پر خاموشی اور ان کی مذمت نہ کرنا ، بیرونی فریقوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی ہمت افزائی کا باعث بنا ہے-

دوہزار گیارہ میں دمشق حکومت کی قانونی حکومت کو سرنگوں کرنے کے لئے مغرب اور علاقے کے بعض عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی بڑے پیمانے پر یلغار، شام میں بحران پیدا ہونے کابا‏عث بنی ہے-

ٹیگس