Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے سعودی عرب کے نئے د‏عؤوں پر عراق کا ردعمل
    دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے سعودی عرب کے نئے د‏عؤوں پر عراق کا ردعمل

عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیشن کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے آل سعود کے نئے اتحاد پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے-

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں دفاعی کمیشن کے سربراہ حاکم الزاملی نے سعودی عرب کو تکفیری فتوے جاری کرنے کا مرکز قرار دیا اور اعلان کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں ہے-

حاکم الزاملی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اگر آل سعود کے ذریعے تشکیل پانے والا اتحاد واقعی اسلامی ہوتا تو وہ قدس کی آزادی کے لئے کوئی اقدام کرتا-

عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کے نمائندے فردوس العوادی نے اس سلسلے میں کہا کہ آل سعود کو دہشت گردی مخالف نام نہاد اتحاد تشککیل دینے سے پہلے اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں روکنا چاہئے-

العوادی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، علاقے میں دہشت گردی کا حامی ہے کہا کہ سعودی عرب صیہونی حکومت کے بڑے حامیوں میں سے ہے کہ جو فلسطین کی مظلوم قوم کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات کرتی رہتی ہے-

سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے پیر کی رات ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے چونتیس اسلامی ملکوں پر مشتمل نئے اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا ہے-

ٹیگس