Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوابی حملے، سعودی حکومت سے وابستہ ایک سو اسی فوجی ہلاک
    یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوابی حملے، سعودی حکومت سے وابستہ ایک سو اسی فوجی ہلاک

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کے حملے میں سعودی حکومت سے وابستہ ایک سو اسّی فوجی ہلاک ہو گئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے آل سعود کے جارح فوجیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر کئے جانے والے حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن کے مرکز میں واقع صوبہ مارب میں سعودی عرب کے فوجیوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں سعودی حکومت کے ایک سو اسّی زرخرید فوجی ہلاک ہوگئے ۔

کرنل مسفر المقرن سمیت سعودی عرب کے متعدد اعلی فوجی افسر، کمانڈر اور فوجی ان حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ایسی حالت میں کہ جب سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن میں واقع صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں یمنی باشندوں کے گھروں اور زرعی زمینوں پر بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جن علاقوں کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ان میں رازح اور غغمر کے علاقے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے امدادی کارکنوں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد بچوں سمیت انیس یمنی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ صعدہ میں ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ آل سعود حکومت نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد نہ صرف صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ ختم نہیں کیا ہے بلکہ وہ ممنوعہ ہتھیار بھی استمعال کر رہی ہے اور اس نے جنگ بندی کی بالکل پابندی نہیں کی ہے۔

ٹیگس