Dec ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حملے جاری، یمنی فوج کے جوابی حملے، متعدد سعودی فوجی ہلاک
    یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی حملے جاری، یمنی فوج کے جوابی حملے، متعدد سعودی فوجی ہلاک

سعودی عرب کے بمبارطیاروں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ پر بمباری کر کے دسیوں عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے ۔ دوسری طرف یمنی افواج نے اپنے جوابی حملوں میں سعودی حکومت کے دو فوجی مراکز اور ایک سرحدی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اور درجنوں سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

یمن کے شہر الحدیدہ میں اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ الحدیدہ کے علاقے الحالی میں الشہدا رہائشی کمپلیکس پر سعودی عرب کے بمبار طیاروں کے حملے میں کم سے کم چھے عام شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے -

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کئے جن کے دوران دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے رضاکاروں نے یمن پر آل سعود کی مسلسل وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں اپنی تازہ کارروائی میں سعودی حکومت کے دو فوجی مراکز پر قبضہ کر لیا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمنی افواج نے صوبہ الحرث کے المستحدث اور الشبکہ نامی فوجی مراکز پر قبضہ کر لیا۔ اسی طرح الخوبہ قدیم نامی علاقے پر بھی یمنی افواج کا قبضہ ہو گیا ہے۔

یمن کی افواج نے نجران کے علاقے میں بھی اپنے ایک حملے میں بہت سے سعودی فوجیو ں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے المخا کے ساحل کے نزدیک سعودی حکومت کی ایک جنگی کشتی پر حملہ کر کے اس کو تباہ کر دیا۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے شہر جیزان کے ہوائی اڈے پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا -

یمنی فوج اورعوامی رضاکارفورس کےجوانوں نے اس سے پہلے بھی صوبہ مارب میں سعودی عرب کی فوج اور اس کے ایجنٹوں کے اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں دسیوں سعودی فوجی اور سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے تھے -

اسی کے ساتھ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکومت کے تین سو فوجی مراکز اور انتہائی اہمیت کے حامل مراکز یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔

ٹیگس