Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن میں جارح فوج کے متعدد کمانڈر ہلاک
    یمن میں جارح فوج کے متعدد کمانڈر ہلاک

یمنی فوج کے میزائلی حملے میں سوڈانی فوج کا ایک اور سعودی فوج کے دو کمانڈر ہلاک نیز متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی جنرل مارا گیا ہے-

"مصادر نیٹ" نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن کے صوبہ العند کے فضائی اڈے کو جہاں سوڈانی فوج کا کمانڈر، کچھ غیر ملکی سینیئر فوجی آفیسروں اور دسیوں دیگر فوجی تعینات تھے توشکا بیلیسٹیک میزائیل کا نشانہ بنایا-

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر شرف لقمان نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس حملے میں العند فوجی اڈے میں موجود چوہتر فوجی اور دیگر اہلکارہلاک، جبکہ دو ایف سولہ لڑاکا طیارے اور ایک اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا -

سعودی عرب اور کچھ عرب ممالک ، امریکہ کی مدد سے چھبیس مارچ سے یمن پر فضائی اور بحری حملے کر رہے ہیں- ان حملوں میں اب تک اکثر بنیادی تنصیبات، اسپتال، اسکول اورعوام کے رہائشی مکانات تباہ ہو چکے ہیں- ریاض نے حملوں کا مقصد یمنی فوج اورعوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا اور اس ملک کے مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اعلان کیا ہے لیکن نو مہینے گذرنے کے باوجود اب تک اس کا کوئی بھی مقصد پورا نہیں ہوا ہے-

ٹیگس