May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون

صیہونی حکومت کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹوں کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج ایک ایک مہینے کی مدت تک متحدہ عرب امارات کی فوج کے خصوصی دستوں کو ٹرنینگ دے رہی ہے -

واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے کا عمل اسی وقت شروع ہو گیا تھا جب دوہزار نو میں ابوظہبی میں اسرائیل کانمائندہ دفتر کھلنے کی خبر منظرعام پر آئی تھی - ابھی حال ہی میں سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف ترکی فیصل نے واشنگٹن میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی یعقوب عمیدور کے ساتھ اپنی ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ عربوں کے تعلقات کی برقراری کے بارے میں بات چیت کی ہے-

لبنان کے اخبار السفیر نے بھی صیہونی حکومت کے ساتھ خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے تعلقات کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماضی کے بر خلاف اب خلیج فارس کے عرب ملکوں کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کی برقراری کے لئے کسی ثالث یا رابطہ کار کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے -

ٹیگس